سرگودھا:آرپی اوکے پولیس افسروں کیلئے انعامات

سرگودھا(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)آر پی اومحمدشہزاد آصف خان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل قادر، انسپکٹر شاہد اقبال ہرل ، محمد اقبال ، سب انسپکٹر سید ناصرعباس، فہد بلال,راجہ ریحان حفیظ کو بطور ایس ایچ اوجبکہ سب انسپکٹر محمد طارق ، فیاض احمد ، محمد اسد عباس،محمد نوازکو بطور تفتیشی آفیسرمنشیات کے مقدمات میں تفتیشی امور موثرطریقے سےسر انجام دینے اور بھرپور پیروی کرتےہوئے منشیات فروشوں کو کڑی سزا دلوانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے ۔اس موقع پر آر پی او سرگودھا نے کہا کہ کڑی سزاوں سے ہی منشیات فروشی کا انسدادممکن ہے جس میں اپنا موثر کردار ادا کرنے والے محکمہ پولیس اور معاشرے کے لیے قابل فخر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button