گجرات چیمبر کے بلا مقابلہ منتخب صدر احمد حسن مٹو کو طاہر رشید بھٹہ کی مبارکباد

وزیرآباد(نامہ نگار)سینٹرل چیئرمین FPCCI کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈ طاہر رشید بھٹہ کے ہمراہ رخسار احمد عسکری اور رانا فرق الیاس  بلا مقابلہ منتخب صدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو اور SVP اکرام افضل بٹ کو گلدستہ پیش کر رہے ہیں اس موقع پر ایگزیکٹیو ممبر عاکف سعید بھی موجود تھے۔طاہر رشید بھٹہ نے کہا کہ احمد حسن مٹو اور انکی ٹیم کی بلا مقابلہ کامیابی اُن کی قائدانہ صلاحیتوں، وژن اور کاروباری برادری کے ان پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُن کی قیادت میں گجرات چیمبر آف کامرس اور گجرات کا بزنس سیکٹر مزید ترقی اور استحکام حاصل کرے گا،ہم سب کا مشترکہ مقصد پاکستان کی تجارت و صنعت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔ باہمی تعاون اور وژنری قیادت کے ذریعے ہم ملک کو معاشی خوشحالی کی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button