میر پور خاص:میرواہ گورچانی پولیس کے خلاف خواتین کا احتجاج

میرپورخاص(رپورٹ:شاھد میمن/جانو ڈاٹ پی کے)خواتین نے میرواہ گورچانی پولیس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ میرواہ گورچانی پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ کھنبڑی کی رہائشی زیب النساء خاصخیلی، عابدہ خاصخیلی اور فاطمہ خاصخیلی نے میرپورخاص میں احتجاج کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چند روز قبل لغاری برادری سے تعلق رکھنے والے ملزم واحد، ہمایوں اور جبار نے کلہاڑی سے حملہ کر کے مصری خاصخیلی کو زخمی کر دیا جو ہسپتال میں داخل ہیں۔
پولیس خاتون پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار کرنے سے انکاری ہے،خواتین کا الزام
ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ میرواہ پولیس اسٹیشن میں درج ہے مقدمہ درج کرنے کے باوجود میرواہ گورچانی پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہی پولیس صرف گوٹھ کا چکر لگا کر واپس چلی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ غریب ہیں ان کے پاس زخمی کے علاج کیلئے رقم بھی نہیں ہے۔انہوں نے ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی میرپورخاص اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



