بدین:سیاسی وسماجی حلقوں اورصحافتی تنظیموں کی عطا سندھیار پر جھوٹے مقدمے کیخلاف سخت الفاظ میں مذمت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)  ترقی پسند پارٹی ضلع بدین کے صدر شاھ نواز سیال، قومی عوامی تحریک کے ضلع نائب صدر عبداللہ چانڈیو، جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع بدین کے رہنما مفتی عبدالحلیم بجیر، بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ضلع بدین کے رہنما اور کے ٹی این کے رپورٹر عطا سندھیار پر فائرنگ کے جھوٹے مقدمے کے اندراج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عمل سے نہ صرف صحافت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے بلکہ سچ لکھنے والے صحافی کو دباؤ میں لانے کی بھی کوشش کی گئی ہے، جو آزاد صحافت پر حملہ ہے انہو نے صحافتی برادری سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے مطالبہ کیا ہے کہ عطا سندھیار کے خلاف درج جھوٹے مقدمے کو فوری طور پر ختم کر کے اُسے انصاف فراہم کیا جائے دوسری طرف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے مرکزث سینئر نائب صد رناصر شیخ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند ، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر جاوید لطیف، جنرل سیکریٹری اشرف میمن، مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر غفور میمن، جنرل سیکریٹری دین محمد بلوچ، میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر شاہد جمیل ، جنرل سیکریٹری سلیم شعاعی و دیگر نے بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے جوائنٹ سیکریٹری اور کے ٹی این کڈھن شہر کے نمائندے عطاء سندھیار پر فائرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے ، پولیس کی جانب سے انہیں ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ، وزیر اطلاعات ، ڈی آئی جی حیدرآباد سمیت دیگر اعلیٰ  حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری طورپر نوٹس لیا جائے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے

مزید خبریں

Back to top button