لاہور ہائیکورٹ نے فیملی کو جھانسہ دینے والے بشپ سے جواب طلب کرلیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے مسیحی فیملی کو امریکہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر55لاکھ روپے ہڑپ کرنے کے خلاف درخواست پر بشپ و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔یوحنا آباد کی رہائشی سمیرا بشیر نے موقف اپنایا کہ عیسیٰ نگر چرچ کے بشپ ملزم سنیل جیمز کو بنک کے ذریعے رقم دی ،ملزم درخواست گزار کو ملائیشیا اور سری لنکا لے کر گیا کہ وہاں سے ویزے لگوا دیں گئے،ملزمان کی جانب سے نہ تو ویزے لگوا کر دئیے گئے اور نہ ہی رقم واپس کی گئی،استدعا ہے کہ عدالت رقم کی واپسی تک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔

مزید خبریں

Back to top button