راولپنڈی کا کچہری چوک بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے)سی ٹی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ شہر میں یومیہ اوسطاً دو لاکھ گاڑیوں کی گزرگاہ کچہری چوک کے آنے جانے والے تمام راستے اتوار کی رات بند کردیئے جائیں گے ، ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گا، اس کی وجہ کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ ہے ، تین فلائی اوورز اور تین انڈر پاسسز پر مشتمل یہ پراجیکٹ دس ماہ میں مکمل ہوگا۔ جس کے بعد کورال چوک سے 26 نمبر چونگی تک ٹریفک سگنل فری ہوجائے گی۔ چیف ٹریفک آفسیر راولپنڈی نے اپیل کی کہ پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران مشکلات پیش آنے پر عوام صبر اور تعاون کریں ۔



