وزیر آباد:زہرین پاپڑ کھانے سے3کمسن بھائیوں کی حالت خراب،ایک جاں بحق،2کی ہسپتال داخل

وزیرآباد (نامہ نگار)زہریلے پاپڑ کھانے سے 3سگے بھائیوں کی حالت بگڑ گئی،7سالہ کاظم علی جاں بحق اورہاشم اور قاسم کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ علی پورچٹھہ کے محلہ اسلام آباد کے رہائشی محنت کش میزان علی کے تین کمسن بیٹوں ہاشم، کاظم اور قاسم نے محلہ ہی واقع دوکان سے پاپڑ خریدے جنہیں کھانے کے کچھ ہی دیر بعد تینوں بچوں کو شدید پیٹ درد، الٹیاں اور دست شروع ہو گئے۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا مگر بد قسمتی سے 7 سالہ کاظم علی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔دوسرے بھائی 5 سالہ قاسم علی اور 9 سالہ ہاشم علی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ کاظم علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button