بدین:صحافی عطاسندھیارپر حملے کی مذمت،وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ضلع بدین کے جوائنٹ سیکریٹری اور کے ٹی این کھڈن شہر کے نمائندہ عطا سندھیار پر فائرنگ کے جھوٹے مقدمے اور جعلی ایف آئی آر درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ضلع بدین کے صدر مرتضیٰ میمن، نائب صدر ناصر جت، جنرل سیکریٹری منجی لال، خزانچی اسلم پپو میمن، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان طاہر عباسی، فلاح میمن، آصف علی، شاہنواز، ابو نوحانی، ظفر تھیبو، خالد علی اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے نوٹس لینے، صحافی پر درج جھوٹی ایف آئی آر کی شفاف تحقیقات کرانے اور بے گناہ پر فائرنگ کے جھوٹے مقدمے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button