چینی قونصل جنرل ژاؤ شی رین کاوزیر آبادکا دورہ

وزیرآباد(نامہ نگار)کنونیئرپاکستان کٹلری ایسوسی ایشن محمد بلال سعد نے چین کے قونصل جنرل، معزز جناب ژاؤ شی رین کو پاکستان کٹلری اسٹین لیس یوٹینسلز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر،وزیرآباد آمد پر پرتپاک خوش آمدید کہا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی قونصل جنرل کا دورہ ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہےاور میں ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری خصوصی دعوت پر پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔

چینی قونصلر کا پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ،محمد بلال سے ملاقات

محمد بلال سعد نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ، ٹیکنالوجی کے اشتراک، اور مشترکہ منصوبوں (Joint Ventures) کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے کاروباری طبقات کے درمیان باہمی تعاون سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ صنعتی ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button