اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مردوں کی دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات پر بھی بات کی۔ صائمہ قریشی نے کہا کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں، ہمارے میڈیا میں بھی ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں حتیٰ کہ ایسے بھی کئی خاندان ہیں جہاں مرد کی 2 بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں۔
ہمارے معاشرے میں مرد غیر ازدوجی تعلقات بنانے سے ڈرتے نہیں
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں مرد غیر ازدواجی تعلقات بنانے سے نہیں ڈرتے حتیٰ کہ انہیں اپنی بیوی کو اعتماد میں لےکر اس لڑکی سے نکاح کرلینا چاہیے کیوں کہ ایک مرد کی غلط حرکت پوری نسل تباہ کردیتی ہے۔
حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد دوسری شادی کرلیں
صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ مردوں کو کسی کے جذبات کے ساتھ کھیلنےیا پھر کسی کواپنے جھوٹے وعدوں میں پھنسانےسے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ ان کی اپنی اولاد بھی ہے لہٰذا حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد دوسرہ شادی کرلیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ صائمہ قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اداکارہ کے وائرل ویڈیو کلپ پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Back to top button