محسن نقوی کی رونالڈو کی جہازگرانےکی ویڈ یو وائرل،بھارتیوں کی چیخیں آسمان پر
بھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت

رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ،محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل حارث رؤف کے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئے انداز جیسا تھا۔
ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت
بھارتی میڈیا پرشدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔اسی دوران ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔
ویڈیومیں رونالڈوکا اندازبالکل حارث رؤف کےبھارتیوں کےخلاف اپنائے گئےاندازجیسا تھا۔
ویڈیومیں رونالڈوکا اندازبالکل حارث رؤف کےبھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئےاندازجیسا تھا۔رونالڈو کےہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے شیئرویڈیو کو کئی ہزار بار دیکھا گیا
اگرچہ اس ویڈیو پرمحسن نقوی کی جانب سےکوئی کیپشن درج نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجودجہاز گرنےکی نقل کرتی اس ویڈیوکودیکھ کربھارتی تلملاگئے۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے شیئر رونالڈ و کی ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں کئی ہزارباردیکھا اورپسند کیا جاچکا ہے۔
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 24, 2025



