بابر اعظم، فخر زمان اور نسیم شاہ پر بولی لگے گی، آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کا بڑا آکشن

 دبئی (جانو ڈاٹ پی کے) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے پانچویں سیزن کی پلیئرز آکشن لسٹ جاری کردی گئی، جس میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت دنیا کے کئی معروف کرکٹرز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کی پلیئرز نیلامی یکم اکتوبر کو دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ہوگی، جس میں 23 ممالک کے 200 سے زائد کرکٹرز حصہ لیں گے۔

کھلاڑیوں کو بنیادی قیمت کے اعتبار سے 80 ہزار، 40 ہزار اور 10 ہزار امریکی ڈالر کی تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

80 ہزار ڈالر کی سب سے بڑی کیٹیگری میں بابر اعظم کے علاوہ فل سالٹ، ٹام بینٹن، رحمان اللہ گرباز، وانندو ہسارنگا، فاف ڈو پلیسی، لیام لیونگ اسٹون، الزاری جوزف، فخر زمان، نسیم شاہ، معین علی، جونی بیئرسٹو، ایلیکس ہیلز اور کرس ووکس جیسے نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔

40 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں شاداب خان، ابراہیم زادران، جیڈن سیلز، تبریز شمسی، شرف الاسلام، کوشل پریرا اور گل بدین نائب سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

10 ہزار ڈالر کی بنیادی قیمت والے گروپ میں ریزا ہینڈرکس، مہدی حسن میراز، جارج منسی، ایش سودھی اور میتھیو پوٹس کے نام شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب کے تمام کھلاڑی 10 ہزار امریکی ڈالر کی بنیادی قیمت کے ساتھ نیلامی میں شامل ہوں گے۔آئی ایل ٹی20 کے پانچویں سیزن کے لیے ٹیموں کو یو اے ای کے کسی ایک سابق کھلاڑی پر رائٹ ٹو میچ کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔لیگ کے قوانین کے مطابق ہر فرنچائز کو کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 23 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرنا ہوگا، جبکہ ہر میچ کی پلیئنگ الیون میں کم از کم دو یو اے ای، دو افغان اور ایک مزید ایسوسی ایٹ ملک کے کھلاڑی کو شامل کرنا لازمی ہوگا۔نیلامی میں شریک فرنچائزز کے لیے مختلف مالی پرس مختص کیے گئے ہیں، جن میں ایم آئی ایمریٹس سب سے بڑے پرس کے ساتھ کھلاڑیوں کے حصول کی دوڑ میں شامل ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button