اسلام آبادہائیکورٹ کے 5ججوں کی آئینی درخواست سپریم کورٹ نے”اُڑا”دی،آخر وجہ کیا ہے؟

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے5ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔

اعتراضات کےمطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔

درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں

رجسٹرار نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی درخواست کے اجزاء پورے نہیں کیے گئے۔ ججز نے آئینی درخواست دائر کرنے کی ٹھوس وجہ بیان کی اور نہ نوٹسز کے لیے فریقین کی وضاحت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے5ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔

ہائیکورٹ کے5ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی،جسٹس بابر ستار،جسٹس طارق محمود جہانگیری،جسٹس سرداراعجازاسحاق اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button