پھر وہی اینڈی پائیکرافٹ۔۔!ویڈیو کیوں شیئر کی؟

بھارت اورآئی سی سی ٹینشن میں آگئے

انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ ارو بھارت کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا،بھارتی کرکٹ بورڈ کے من پسند میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر سے پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے ریفری مقرر کردیا گیا ہے۔

اسی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی

میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے معافی مانگنے کی ویڈیو شیئر کرنے پر بھی بھارت اور آئی سی سی کو کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔شاید یہی وجہ ہے کہ پھر سے بھارتی پٹھو اینڈی پائیکرافٹ میچر ریفری کو دوبارہ تعینات کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی معافی کی ویڈیو شیئر کرنے پر کافی غصے کا اظہار کیا ہے اور پی سی بی کو ایک احتجاجی ای میل بھی بھیجی ہے،ای میل میں شکوہ کیا گیا ہے کہ معاملے کو ختم کرنے کیلئے معافی مانگی گئی تھی نہ کے تشہیر کرنے کیلئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی کی احتجاجی میل کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button