ماتلی میں جلدی امراض کے علاج کے لیے مفت طبی کیمپ، 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ

ماتلی (رپورٹ اے۔ایم۔گدی ) اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد چنہ کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے خصوصی اقدامات کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماتلی میں جلدی امراض کے علاج اور تشخیص کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 300 سے زائد مریضوں نے شرکت کرتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں سے اپنا طبی معائنہ کروایا۔ کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت طبی معائنے کے ساتھ ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں، جبکہ 15 فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بھی شرکت کرتے ہوئے ادویات کی مفت فراہمی میں تعاون کیا۔ اس موقع پر معروف ماہر امراضِ جلد ڈاکٹر خالد ابڑو اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر طحہٰ ابڑو نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں علاج معالجے کے حوالے سے ضروری طبی مشورے فراہم کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر راشد چنہ کی جانب سے منعقدہ اس مفت طبی کیمپ کے ذریعے بڑی تعداد میں مریضوں کو طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی ممکن ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button