عمران خان کی بہنوں کورہاکیاجائے،ہمارے رہنماکہاں اور کس قانون کے تحت رکھے گئے ہیں؟اسدقیصر

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمران خان کی بہنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں ایوان میں بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، جس کا انہیں شدید گلہ ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں کمیٹی بنانا غیر آئینی ہے، کیا پیپلز پارٹی اس معاملے کے خلاف کوئی قرارداد پیش کرے گی؟۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو رہا کیا جائے۔ ارباب شیر علی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے رہنما کہاں ہیں اور انہیں کس قانون کے تحت رکھا گیا ہے؟۔



