ٹک ٹاک کا جھانسہ دے کر بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)ڈیفنس بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ٹک ٹاک کا جھانسہ دے کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم نصیب احمد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل درج ہونے والے مقدمے میں مطلوب تھا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی۔
ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔



