مشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

لندن (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی اہم وجہ مشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات کے امکانات قرار دیے جا رہے ہیں۔ سفارتی پیش رفت کی امیدوں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کو کسی حد تک کم کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو خام تیل کی قیمتیں گزشتہ روز کے اضافے کے بعد نیچے آگئیں۔ عالمی معیار برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.22 ڈالر، یعنی 1.1 فیصد کمی کے بعد 114.10 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 1.33 ڈالر، یعنی 1.3 فیصد کم ہوکر 101.45 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

اس سے ایک روز قبل بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جب برینٹ کروڈ 1.3 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 3 فیصد بڑھ گئی تھی۔

رائٹرز کے مطابق تازہ کمی کی ایک بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات کے امکانات ہیں، تاہم خطے میں جاری کشیدگی اور تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات بدستور عالمی منڈی پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔

عالمی توانائی کی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا انحصار خطے کی سکیورٹی صورتِ حال، تیل کی رسد اور سفارتی پیش رفت پر ہے۔ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا یا تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں تو قیمتوں پر دوبارہ دباؤ بڑھ سکتا ہے، جبکہ امن مذاکرات میں پیش رفت سے رسد کے حوالے سے خدشات کم ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button