بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں خارج، 250 درخواستوں پر سماعت

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں، جبکہ عدالت میں پیش ہونے والے دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اس کے علاوہ جنید اکبر، لطیف کھوسہ اور نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں۔

عدالت کی جانب سے اسد قیصر، علی زمان، ایمان وسیم، عاطف خان اور فضل محمد کی ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر ملزمان کی مجموعی طور پر 250 ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر تھیں۔ عدالت نے سماعت کے دوران پیش ہونے والے ملزمان کی ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button