وزیراعظم کا بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے ضلع کیچ میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم نے معصوم خواتین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بنانے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو بھی سراہا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button