عمران خان کی بہن نورین نیازی دل میں تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال منتقل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کو دل میں تکلیف کے باعث کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔

نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر نے ان کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے بعد طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

وکیل کے مطابق نورین نیازی کے ابتدائی طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے ان کی صحت کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نورین نیازی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button