رشمیکا مندانا شوہر وجے دیوراکونڈا کے دفاع میں میدان میں آگئیں،ناقدین کو کھراجواب دیدیا

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے شوہر اور اداکار وجے دیوراکونڈا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے خاندان اور نجی زندگی کو جانے بغیر اس پر تنقید کرنا آزادیٔ اظہار نہیں بلکہ ہراسانی ہے۔
دونوں اداکاروں نے حال ہی میں پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی، جہاں وجے دیوراکونڈا نے انکشاف کیا کہ رشمیکا نے انہیں شادی کے لیے تقریباً 100 مرتبہ کہا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے وجے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’ریڈ فلیگ‘ قرار دیا۔
تنقید میں اضافہ ہونے پر رشمیکا نے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ انہیں اپنے شوہر سے محبت ہے اور شادی کی خواہش کا بار بار اظہار کرنے میں کوئی برائی نہیں۔
رشمیکا کے مطابق وجے کو شادی سے متعلق عملی معاملات پر غور کرنے کے لیے وقت درکار تھا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی محبت میں کوئی کمی تھی۔



