بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات،محمد یوسف نے خامی کی نشاندہی کردی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک ایک بار پھر زیرِ بحث آگئی ہے۔ سابق قومی کپتان محمد یوسف نے ان کے شاٹس کھیلنے کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کا دایاں کندھا کھلا رہنے کے باعث انہیں گیند کی لائن اور سوئنگ سمجھنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

محمد یوسف کے مطابق بابر اعظم شاٹ کھیلتے وقت اپنا بایاں کندھا گیند کی لائن میں رکھنے کے بجائے دایاں کندھا کھلا رکھتے ہیں، جس سے ان کی بیٹنگ تکنیک متاثر ہوسکتی ہے۔

سابق کپتان نے اس صورتحال کو بابر جیسے معیاری کھلاڑی کے لیے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وہ ایسی گیندوں پر باآسانی ایکسٹرا کور کی جانب دلکش شاٹس کھیلا کرتے تھے۔

محمد یوسف نے بابر اعظم کے اسی پراعتماد اور دلکش بیٹنگ انداز کی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا، جس نے انہیں عالمی کرکٹ میں نمایاں مقام دلایا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button