خیبر پختونخوا وفاق کے ساتھ ایک پیج پر آگیا، صوبہ وفاقی تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ ہم آہنگی صوبے کے لیے خوش آئند ہے اور یہ خیبر پختونخوا کی خوش قسمتی ہے کہ وفاق کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے۔ صوبے کو درپیش مسائل کا حل وفاق کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

صوابی میں ایک اجتماع میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کا فروغ ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

گورنر نے کہا کہ چھ ماہ کا عرصہ بہت ہوتا ہے، سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی ہوگی اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

تجاوزات کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ قانون کا اطلاق سب سے پہلے خود پر کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میڈیا کو تنقید برائے اصلاح کا مکمل حق حاصل ہے اور مثبت تنقید سے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ان کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب لانے کے ساتھ اداروں کی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button