ٹرانسپورٹ کی سھولت نہ ملنے کے خلاف جھرک سائیٹ پر طلبہ کا احتجاج نیشنل ھائی وے بلاک کردی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)جھرک سائیٹ کے قریب ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ملنے کے خلاف اسکولی طلبہ کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک جھرک سائیٹ کے قریب ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ملنے کے خلاف اسکول کے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کر دی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اسکول آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے طلبہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں آمد و رفت کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے، تاکہ ان کی تعلیم متاثر ہونے سے بچ سکے اور وہ باقاعدگی سے اسکول جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button