پاکستان نے اچھی فیلڈنگ اور باؤلنگ سے برتری حاصل کی،ہیری بروک

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)انگلینڈ ٹیم کےکپتان ہیری بروک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اچھا کھیلتے ہوئے فیلڈنگ اور باؤلنگ کے شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلش ٹیم سری لنکا کے خلاف بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف 87 رنز سے شکست کے بعد انگلش کپتان ہیری بروک نے پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی پارٹنر شپ کےبعد بہتر شراکت داریاں قائم نہیں کی جاسکیں۔ عرفات نے بہترین باؤلنگ کی انگلینڈ کو پریشر کے لیے تیاری کرنا ہوگی۔
ہیری بروک نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگزمیں میچ کو گنوایا لیکن پاکستان کا کھیل بہترین رہا۔ پہلے ہاف میں بہترین باؤلنگ کی۔ انگلینڈ نے وکٹیں جلد گنوائیں لیکن یہ کھیل ہے۔



