طاہر اشرفی کا ایرانی صدر کے دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیرمقدم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایرانی صدر کی جانب سے دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کی جانب سے حوثیوں سے لاتعلقی کا اعلان درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مجوزہ دفاعی معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کی شمولیت بھی متوقع ہے، جو مسلم ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد عالم اسلام میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کی ضمانت ہے۔ اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی خطے میں امن کے قیام اور استحکام کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلم ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کو فروغ دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button