بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ2روپے56پیسے اضافے کی تیاری،نیپرامیں درخواست دائر

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے اضافے کی منظوری طلب کرلی ہے۔
نیپرا درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ مجوزہ اضافہ منظور ہونے کی صورت میں اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے متعلقہ صارفین پر ہوگا، جبکہ اضافی رقم نومبر کے بجلی بلوں میں وصول کیے جانے کا امکان ہے۔ تاحال اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔درخواست کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت میں اضافہ ہوا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت تقریباً 62 روپے فی یونٹ، فرنس آئل سے 44 روپے اور ایل این جی سے تقریباً 40 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ جوہری توانائی سے بجلی کی لاگت تقریباً 3 روپے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔



