تیز رفتار کار نے بس اسٹاپ پر بیٹھے افراد کو کچل دیا، ماں بیٹا زندگی ہار گئے

ماتلی (رپورٹ اے۔ایم۔گدی)مین حیدرآباد–بدین روڈ پر ٹنڈو غلام حیدر کے قریب ڈنڈو روڈ بس اسٹاپ پر تیز رفتار کار مسافر گاڑی کے انتظار میں بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون سیما اور اس کا دو سالہ بیٹا دیوارج عرف دبو جاں بحق ہوگئے، جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد جاں بحق ماں بیٹے اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈو غلام حیدر منتقل کیا گیا۔ بعدازاں دونوں کی میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان پہنچا دی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button