کہوٹہ میں موٹرسائیکل کھائی میں جاگری، میاں بیوی جان سے گئے

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں موٹرسائیکل کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جبکہ اسلام آباد میں دامن کوہ سگنل پر سرکاری گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کہوٹہ میں حادثے کے بعد میاں بیوی کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں دامن کوہ سگنل پر سرکاری گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کا بیٹا مبینہ طور پر سرکاری گاڑی چلا رہا تھا۔ خرم شہزاد نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی ہیں۔ واقعے کے حوالے سے ذمہ داری کا تعین متعلقہ حکام کی تحقیقات سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button