بابا گورونانک کے 557ویں جنم دن سے قبل ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت، سکیورٹی اور سہولیات کا جائزہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات سے قبل جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید کو ہدایت کی کہ مذہبی تقریبات سے پہلے تمام جاری ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں تاکہ سکھ یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے ڈپٹی کمشنر رعنا حمید کے ہمراہ ریلوے روڈ، تحصیل موڑ اور گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا، جہاں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات، زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا بھی معائنہ کیا گیا۔ حکام نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور تقریبات کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مذہبی تقریبات کو پُرامن، منظم اور خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران زائرین کی سہولت، سکیورٹی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button