نیتو کپور کی شادی میں جیب کتروں کی انٹری، تحائف کھولے تو کیا نکلا؟

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے اپنی شادی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی کی تقریب میں جیب کترے بھی مہمانوں کا روپ دھار کر پہنچ گئے تھے، جنہوں نے تحائف دے کر سب کو حیران کر دیا۔

نیتو کپور نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی کی تقریب میں کچھ جیب کترے مہمانوں کے بھیس میں داخل ہوئے اور تحائف پیش کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ تاہم، جب بعد میں ان تحائف کے پیکٹ کھولے گئے تو ان میں قیمتی اشیا کے بجائے پتھر اور چپلیں موجود تھیں۔

اداکارہ کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کا اس قدر رش تھا کہ وہ گھبراہٹ کے باعث بے ہوش ہو گئی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے شوہر اور آنجہانی اداکار رشی کپور بھی گھوڑی پر سوار ہونے سے قبل بے ہوش ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ نیتو کپور اور رشی کپور کی شادی 22 جنوری 1980 کو ممبئی میں واقع آر کے ہاؤس میں ہوئی تھی۔ اس تقریب میں فلمی دنیا کی معروف شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button