روسی وزیر داخلہ کا4روزہ دورہ پاکستان مکمل،محسن نقوی نےالوداع کیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولا کولتسیف پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روسی ہم منصب کو الوداع کیا۔روانگی کے موقع پر روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولا کولتسیف نے پاکستان کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے خلوص اور محبت لے کر واپس جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ روسی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان اور روس کے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button