سونے کی قیمت برقرار، چاندی فی تولہ212روپے مزید سستی ہوگئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی، جبکہ چاندی کی قیمت میں فی تولہ 212 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے رہی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 148 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی اونس سونا 4 ہزار 153 ڈالر پر برقرار رہا۔

مزید خبریں

Back to top button