وکیل سانول گوپانگ کی میونسپل کمیٹی بدین کے مالی ریکارڈ تک رسائی کے لیے درخواست

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین کے نوجوان وکیل سانول گوپانگ نے میونسپل کمیٹی بدین کے گزشتہ تین سال کے بجٹ، ترقیاتی اسکیموں، ٹھیکوں، سرکاری املاک، محصولات اور آڈٹ ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے چیئرمین میونسپل کمیٹی اور میونسپل آفیسر کو سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016ء کے تحت درخواست جمع کرا دی

تفصیلات کے مطابق وکیل سانول گوپانگ نے جون 2023ء سے تاحال میونسپل کمیٹی بدین کو ملنے والے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والے اخراجات، جاری کیے گئے ٹھیکوں، سرکاری املاک، مختلف مدات میں وصول کیے جانے والے محصولات اور آڈٹ ریکارڈ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے درخواست کا مقصد عوامی فنڈز کے استعمال سے متعلق سرکاری ریکارڈ حاصل کرکے مالی معاملات کی چھان بین اور بلدیاتی ادارے میں شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنانا ہے درخواست جمع ہونے کے بعد میونسپل کمیٹی بدین کے حکام نے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب شہریوں، تاجروں اور سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجٹ، ترقیاتی اسکیموں اور اخراجات کی تفصیلات منظرعام پر آنے سے بلدیاتی امور کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button