مکہ مکرمہ میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

مکہ مکرمہ(جانوڈاٹ پی کے)مکہ مکرمہ میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی حکام کی تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی گئی اور  سپریم کورٹ اور شاہی حکم نامہ جاری ہونےکے بعد پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائےگی۔

ادھر  مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین ٹریفک حادثےکا شکار ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں باپ  اور 2  بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں

Back to top button