ملتان:سونا چوری کاملزم تھانے سے فرار،غفلت پر2پولیس اہلکارگرفتار

ملتان (جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ صدر ملتان کی حراست سے سونا چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم فرار ہوگیا، جس کے بعد پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ ملزم کے فرار ہونے پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو دو روز قبل مظفرگڑھ سے سونا چوری کے مقدمے میں گرفتار کرکے تھانہ صدر ملتان منتقل کیا گیا تھا۔ دورانِ حراست ملزم کے فرار ہونے پر پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں شروع کردیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت برتنے والے دو پولیس ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فرار ملزم کو بھی جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button