پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں سردیوں کےاوقات کارنافذ،نیاشیڈول16اکتوبر سے لاگو

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں سردیوں کے اوقات کار نافذ کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت اسکولوں کے اوقات 16 اکتوبر 2026 سے تبدیل ہوں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سردیوں کے اوقات کار 31 مارچ 2027 تک برقرار رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 16 اکتوبر سے سرکاری اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ دیگر دنوں میں اسکولوں کی چھٹی دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ شیڈول کا اطلاق مقررہ مدت کے دوران سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔



