بالی ووڈاداکار عمران خان ممبئی میں احتجاج کے دوران حراست میں،پولیس وین سے سیلفی شیئر کرکے طنزیہ پیغام دیدیا

رپورٹ کے مطابق 43 سالہ اداکار کو ممبئی کے علاقے کرانتی میدان سے حراست میں لیا گیا۔ عمران خان ماضی میں بھی مختلف سیاسی اور سماجی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں، جن میں فن، سیاست اور طلبہ پر پولیس تشدد جیسے موضوعات شامل ہیں۔
ممبئی پولیس حکام کے مطابق احتجاج کے لیے باضابطہ اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت شہر میں احتجاج کے لیے آزاد میدان مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنوں کا مؤقف ہے کہ انہوں نے احتجاج کی اجازت کے لیے ای میل کے ذریعے درخواست دی تھی، تاہم پولیس کی جانب سے انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اسی احتجاجی مہم کے سلسلے میں نئی دہلی میں بھی مظاہرہ کیا گیا، جہاں سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سمیت تقریباً 1,500 افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔



