شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں اہم پیشرفت،وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی، جسے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے قبول کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان متوقع ملاقات میں اس معاملے پر مزید بات چیت کا امکان ہے، تاہم ملاقات کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

Back to top button