سہ ملکی ون ڈے سیریز: انگلینڈ ٹیم15اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی،فائنل31اکتوبر کو ہوگا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے انگلش ٹیم کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ ہیری بروک کی قیادت میں انگلش اسکواڈ لندن سے پاکستان پہنچے گا، جبکہ سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔
سہ ملکی سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔ ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جہاں 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا، 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ جبکہ 22 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
سیریز کے بقیہ چار میچز، جن میں فائنل بھی شامل ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا جبکہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم قرار دی جا رہی ہے، جبکہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے۔



