میکسیکو کی جیل میں فائرنگ اورہنگامہ آرائی،10افرادہلاک،16زخمی

مازاتلان (جانو ڈاٹ پی کے) میکسیکو کی ریاست سینالوآ کے شہر مازاتلان کی ایل کاسٹیلو جیل میں شدید ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 16 قیدی زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ خاندانی ملاقات کے اوقات میں پیش آیا، جہاں قیدیوں کے درمیان جھگڑے نے شدت اختیار کرلی اور اس دوران آتشیں اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 9 قیدی اور ملاقات کے لیے آنے والا ایک شخص شامل ہے، جبکہ زخمی قیدیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد فوج، نیشنل گارڈ، بحریہ اور ریاستی سکیورٹی اہلکاروں نے جیل میں داخل ہوکر صورتحال پر قابو پایا۔ حکام کے مطابق جیل کا کنٹرول مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایل کاسٹیلو جیل میں تقریباً 1,800 قیدی موجود ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اقدامات کے تحت جیل میں ملاقاتیں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button