بدین میں قتل کیس کا فیصلہ، ایک ملزم کو سزائے موت، دو کو عمر قید

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ /پی کے)فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج بدین راؤ ندیم کی عدالت نے کڈھن تھانے کی حدود میں پیش آنے والے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ دو ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنادیں
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم عیسیٰ ملاح کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں بھی ملزم کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی
مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان محمد بخش ملاح اور عبدالکریم کو قتل کے جرم میں عمر قید اور فی کس 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا



