گولاڑچی کراچی روڈ پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر، شہری جاں بحق

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)گولاڑچی کراچی روڈ پر واک کرنے والا 50 سالہ شہری تیز رفتار اے سی کوچ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گولاڑچی شہر کا رہائشی 50 سالہ شوکت علی آرائیں گولاڑچی کراچی روڈ پر واک کر رہا تھا کہ تیز رفتار اے سی کوچ نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا حادثے کے بعد متوفی کی لاش تعلقہ اسپتال گولاڑچی منتقل کردی گئی، جہاں ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد کوچ کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے

مزید خبریں

Back to top button