ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے، ایک ہی روز میں ان کی دولت میں 65 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔

بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت 1.04 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ان کی دولت میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں ہونے والا نمایاں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آغاز سے اسپیس ایکس کے شیئرز کی قدر میں تقریباً 13 فیصد جبکہ ٹیسلا کے شیئرز میں 6.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مسک کی مجموعی دولت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔

بلوم برگ کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا 98 فیصد سے زیادہ حصہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا میں ان کے حصص پر مشتمل ہے، جس کے باعث دونوں کمپنیوں کے شیئرز میں اتار چڑھاؤ براہِ راست ان کی مجموعی دولت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک رواں سال جون میں پہلی مرتبہ کھرب پتی بنے تھے، تاہم بعد ازاں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے باعث وہ یہ اعزاز برقرار نہ رکھ سکے۔ تقریباً 3 ماہ بعد شیئرز کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں مسک نے دوبارہ دنیا کے پہلے کھرب پتی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button