9 مئی مقدمات، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) 9 مئی کے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔
واضح رہے کہ اعظم خان سواتی کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔



