پی ٹی آئی لانگ مارچ، پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے پرچے ملتوی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2026 کے بعض پرچے ملتوی کردیئے گئے۔
پشاور بورڈ کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔
کنٹرولر پشاور بورڈ کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے پرچے پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔
پشاور بورڈ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں سے متعلق آئندہ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر نظر رکھیں۔



