کارکن پرامن ہیں،گولی نہیں چلنی چاہیے،بیرسٹر گوہر کا حکومت کو دوٹوک پیغام

سوات (جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، تحریک انصاف کے کارکن پرامن ہیں، اس لیے ان پر گولی نہیں چلنی چاہیے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، مذاکرات تو جنگوں کے دوران بھی ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکا نہیں، اگر حکومت مذاکرات کے معاملے میں مخلص ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پرامن ہے اور پرامن احتجاج ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے تحریک انصاف کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا خاتمہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے ممکن نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button