سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میدان سجنے کو تیار

 اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، 13 رکنی وفد میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے 5 آفیشلز شامل ہیں۔

پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرمسنگھے اور ڈونیتھ ویلالاگے بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کے ہیڈ کوچ، دو کھلاڑیوں اور دو دیگر آفیشلز پر مشتمل مزید دستہ بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے بقیہ 5 کھلاڑی منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعہ کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 سے 13 اکتوبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button