یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کااعلان

صنعا(جانوڈاٹ  پی کے)یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے حوثی باغیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

قوم سے ٹیلی ویژن خطاب میں رشاد العلیمی نے کہا کہ فوجی کارروائی کا مقصد حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اور ملک بھر میں ریاستی اداروں کی عملداری بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے اور ریاستی رٹ بحال کرنے کے لیے فوجی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے عوام سے یمنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل بھی کی۔

رشاد العلیمی کے مطابق حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی اس وقت شروع کی جا رہی ہے جب کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام پرامن مواقع اور راستے ختم ہوچکے ہیں۔

صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ نے عزم ظاہر کیا کہ یمنی افواج جس شہر کو بھی حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرائیں گی، وہاں فوری طور پر بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے حوثی جنگجوؤں کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ہتھیار ڈال دے گا، اسے محفوظ واپسی اور عام معافی کی ضمانت دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button